امریکا منڈیوں کو متاثر کرنے کیلئے جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے، عباس عراقچی

امریکا منڈیوں کو متاثر کرنے کیلئے جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے، عباس عراقچی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات انہیں اُس شدید مہنگائی کے طوفان سے نہیں بچا سکیں گے جو انہوں نے خود امریکی عوام پر مسلط کیا ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ عالمی منڈیوں کو تاریخ کی سب سے بڑی قلت کا سامنا ہے جو عرب ممالک کی جانب سے تیل کی پابندی، ایران کے اسلامی انقلاب اور کویت پر حملے کے دوران پیدا ہونے والی قلتوں کو ملا کر بھی اس سے کم تھی۔