دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایپسٹین ٹیم کی باقیات نے نائن الیون جیسا واقعہ کرنے اور الزام ایران پر لگانے کی سازش تیار کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے علی لاریجانی نے لکھا کہ ایران بنیادی طور پر ایسے دہشت گرد منصوبوں کا مخالف ہے، ایران کی جنگ امریکی عوام کے ساتھ نہیں ہے۔
— Ali Larijani | علی لاریجانی (@alilarijani_ir) March 15, 2026
دوسری جانب ایران نے علاقائی ممالک کو بھی امریکی فالس فلیگ آپریشن سے خبردار کیا ہے، ایران نے امریکا پر فالس فلیگ آپریشن کیلئے شاہد ڈرون کی کاپی استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔