امریکا نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کیلئے کثیر ملکی اتحاد کا منصوبہ بنا لیا

امریکا نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کیلئے کثیر ملکی اتحاد کا منصوبہ بنا لیا

امریکی اخبار کے مطابق ‏ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے رواں ہفتے کے اوائل میں اس منصوبے کا اعلان متوقع ہے، کئی ممالک نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو سکیورٹی دینے کیلئے اتحاد بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق 7 ممالک سے بات چیت‏ کر رہے ہیں، ان سے آبنائے ہرمز کی حفاظت میں مدد کا مطالبہ‏ کرتے ہیں، اسرائیل آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کیلئے امریکا کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

خیال رہے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے امریکی صدر نے چین سمیت دنیا بھر سے مدد کی جو اپیل کی تھی جس پر تاحال دنیا بھر سے خاموش ردعمل سامنے آیا ہے اور اب تک کسی ایک ملک نے بھی ٹرمپ کی اپیل پر خطے میں بحری جہاز بھیجنے کا اعلان نہیں کیا۔

امریکا کے معاشی اتحادی جاپان نے بھی آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے، جاپانی حکمراں جماعت کے پالیسی چیف نے کہا ہے کہ خطے میں بہت بڑی دہلیز پار ہوئی تبھی جاپانی بحری جہاز آبنائے ہرمز بھیجے جا سکیں گے۔