اسرائیل کے غزہ میں پولیس چوکیوں پر حملے، بچی اور 3 اہلکاروں سمیت 6 فلسطینی شہید

اسرائیل کے غزہ میں پولیس چوکیوں پر حملے، بچی اور 3 اہلکاروں سمیت 6 فلسطینی شہید

غزہ کے طبی حکام کے مطابق جنوبی خان یونس میں دو پولیس چوکیوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم چھ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچی بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں تین پولیس اہلکار اور تین شہری شامل ہیں جبکہ چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، اس حملے کی اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ نومبر میں امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں 692 فلسطینی شہید اور 1,895 زخمی ہو چکے ہیں۔