روس بیک وقت تین محاذوں پر لڑ رہا ہے: ماریہ زخارووا

روس بیک وقت تین محاذوں پر لڑ رہا ہے: ماریہ زخارووا

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف روس مسلح تنازع میں مصروف ہے، جبکہ دوسری جانب اس کے خلاف معاشی جنگ بھی جاری ہے، جس میں تجارتی دباؤ اور پابندیاں شامل ہیں۔

ماریہ زخارووا کے مطابق تیسرا محاذ معلوماتی یا میڈیا کا ہے، جہاں روس کو بیانیے اور اطلاعات کے میدان میں بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تینوں محاذوں پر بیک وقت مقابلہ کرنا موجودہ صورتحال کی پیچیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔