بھارت میں اعلیٰ فوجی تقرریاں، نئے دفاعی اور بحری سربراہ مقرر

بھارت میں اعلیٰ فوجی تقرریاں، نئے دفاعی اور بحری سربراہ مقرر

بھارتی میڈیا کے مطابق این ایس راجہ سبرامنی وزارتِ دفاع کے عسکری امور کے محکمے کے سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔

دوسری جانب وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن کو بھارتی بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، وہ 31 مئی کو اپنی مدت مکمل کرنے والے ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرشنا سوامی ناتھن اس وقت مغربی بحری کمان کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔