لوگانسک میں کالج پر یوکرینی حملہ، 4 افراد ہلاک، 35 طلبہ زخمی

لوگانسک میں کالج پر یوکرینی حملہ، 4 افراد ہلاک، 35 طلبہ زخمی

روسی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے روڈیون میروشِنک نے کہا ہے کہ حملے کے وقت کالج میں چودہ سے اٹھارہ سال عمر کے چھیاسی طلبہ موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یوکرینی افواج نے رات کے وقت ڈرونز کے ذریعے کالج کی عمارت اور ہاسٹل کو نشانہ بنایا۔

روڈیون میروشِنک کے مطابق حملے میں پینتیس افراد زخمی ہوئے، جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اٹھارہ طلبہ اور اساتذہ اب بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں، جبکہ امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

روسی حکام کے مطابق حملے کے بعد عمارت کو شدید تباہی کا سامنا کرنا پڑا اور جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔

روسی حکام نے یوکرینی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شہری تنصیبات اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کی ایک اور مثال قرار دیا ہے۔