روسی حملوں میں اضافے پر یوکرین کا امریکا سے مزید پیٹریاٹ دفاعی نظام کا مطالبہ

روسی حملوں میں اضافے پر یوکرین کا امریکا سے مزید پیٹریاٹ دفاعی نظام کا مطالبہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہنگامی خط ارسال کیا ہے، جس میں فضائی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے فوری مدد کی درخواست کی گئی ہے۔

صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین کو اس وقت فضائی دفاعی میزائلوں کی شدید کمی کا سامنا ہے جبکہ روسی حملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یوکرین نے شہری تنصیبات اور اہم انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے اضافی پیٹریاٹ سسٹمز کی فراہمی پر زور دیا ہے۔