عالمی برادری کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اپنی توجہ نہیں ہٹانی چاہئے: ریاض منصور

عالمی برادری کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اپنی توجہ نہیں ہٹانی چاہئے: ریاض منصور

اقوامِ متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے ریاض منصور نے نیویارک میں عرب گروپ اور اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال انتہائی خراب اور نہایت خطرناک ہو چکی ہے۔

ریاض منصور نے کہا کہ چاہے بات مقبوضہ مغربی کنارے کی ہو، مشرقی یروشلم کی، غزہ کی پٹی کی یا پورے خطے کی، موجودہ اسرائیلی حکومت جنگ کے دھوئیں اور عالمی توجہ کی تقسیم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطینی علاقوں کو اپنے ساتھ ملانے، دو ریاستی حل کی امید کو ختم کرنے اور غزہ میں پہلے سے موجود سنگین انسانی بحران کو مزید بدتر بنانے کے اقدامات کر رہا ہے۔

فلسطین کے مستقل نمائندے کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے اور ایسے اقدامات کو روکنے کے لئے مؤثر کردار ادا کرے جو خطے میں امن کے امکانات کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔