فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 5 افراد جاں بحق، متعدد عمارتیں منہدم

فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 5 افراد جاں بحق، متعدد عمارتیں منہدم

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کا مرکز فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈواناؤ کے قریب تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

شدید جھٹکوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی، ممکنہ آفٹر شاکس کے خدشات برقرار ہیں، امدادی اور ریسکیو ٹیموں کی متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ متعلقہ ادارے سمندر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔