دشمن نے پھر ثابت کیا وہ کسی معاہدے کی پاسداری پر یقین نہیں رکھتا: ایرانی آرمی چیف

دشمن نے پھر ثابت کیا وہ کسی معاہدے کی پاسداری پر یقین نہیں رکھتا: ایرانی آرمی چیف

ایرانی آرمی چیف امیر حاتمی نے کہا کہ دشمن نے پھر ثابت کیا کہ وہ کسی معاہدے کی پاسداری پر یقین نہیں رکھتا، ایران میں ثالث کی موجودگی کے باوجود دشمن نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ عوام کی سڑکوں پر موجودگی نے فرنٹ لائن پر لڑنے والے مجاہدین کے حوصلے بلند کر دیئے۔

ایرانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج دفاع اور خود مختاری کیلئے آخری سانس تک لڑنے کے لیے تیار ہیں، ایران کی عزت، آزادی اور سلامتی کیلئے جوان ہر قربانی دینے کیلئے پُرعزم ہیں۔