بھارت بنگلہ دیش سرحد پر مودی کا بڑا ظلم، مغربی بنگال کے مہاجرین پر قیامت ٹوٹ پڑی

بھارت بنگلہ دیش سرحد پر مودی کا بڑا ظلم، مغربی بنگال کے مہاجرین پر قیامت ٹوٹ پڑی

مودی حکومت عوام کی مشکلات نظر انداز کر کے صرف سرحد پر دہشت پھیلا رہی ہے۔

عالمی جریدے الجزیرہ کے مطابق بنگلہ دیشی خواتین اور بچوں کو بھارتی فورسز نے بغیر کھانا پانی کے سرحد پر چھوڑ دیا، بھارتی سرحدی فورسز نے بنگلہ دیشی مہاجرین کو گیارہ دن قید رکھ کر رات کو سرحد پر پھینک دیا۔

بھارتی فورسز نے سرکاری کاغذات والے بنگلہ دیشیوں کو بھی بے رحمی سے سرحد پار بھیج دیا ہے، تاہم مودی حکومت نے بنگلہ دیشی سرحد پر نئی خاردار تار لگا کر معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ الجزیرہ

عالمی ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں سے خطے میں تناؤ بڑھ رہا ہے، مودی حکومت بھارت کو عالمی سطح پر بدنام کر کے صرف نفرت کی آگ بھڑکا رہی ہے۔