جرمنی میں بین الاقوامی ائیرو اسپیس نمائش ’آئی ایل اے‘ کا آغاز

جرمنی میں بین الاقوامی ائیرو اسپیس نمائش ’آئی ایل اے‘ کا آغاز

1909 سے منعقد ہونے والی یہ نمائش یورپی دفاعی کمپنیوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں وہ حکومتوں اور فوجی خریداروں کو نئی ٹیکنالوجی پیش کرتی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نمائش کے ذریعے یورپی دفاعی سازوسامان بنانے والی کمپنیاں امریکی حریفوں کے ساتھ فرق کم کرنے کی کوششوں کو بھی اجاگر کر رہی ہیں، جبکہ خطے میں دفاعی اخراجات میں اضافے کے تناظر میں حکومتوں کو مقامی صنعت کی حمایت پر قائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔