دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی صدر ٹرمپ کے معاہدے کے حتمی نکات منظور ہونے کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام نے ٹرمپ کے دعوؤں کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔
ایک بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے صدر ٹرمپ نے متعدد بار متضاد اور غلط بیانات دیے ہیں۔
اس کے علاوہ ایرانی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکہ نے دوبارہ ایران پر حملے کیے تو اسے پہلے سے بھی زیادہ سخت ردعمل ملے گا، جنگ کی آگ مزید پھیلے گی اور خطے میں عدم تحفظ کی وجہ بنے گی۔