حزب اللہ کا جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

حزب اللہ کا جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

لبنانی مزاحمتی تنظیم کے مطابق اس کے اہلکاروں نے یحمر الشقيف کے جنوب مشرقی مضافات میں ایک اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صور کے علاقے نقرہ میں واقع ایک ہوٹل میں موجود اسرائیلی فوجیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے، تاہم واقعے پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا۔