ایران نے تاحال امریکہ کے ساتھ معاہدے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، عالمی میڈیا

ایران نے تاحال امریکہ کے ساتھ معاہدے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، عالمی میڈیا

عالمی میڈیا کے مطابق ایران نے ابھی تک تصدیق نہیں کی کہ وہ مجوزہ معاہدے پر دستخط کرے گا، نہ ہی ایرانی قیادت کی جانب سے معاہدے کی سرکاری منظوری کی توثیق کی گئی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ جب تک مفاہمتی یادداشت کا مکمل متن سامنے نہیں آتا صورتحال پوری طرح واضح نہیں ہو سکے گی، معاہدے کی تفصیلات سامنے آنے تک امکان موجود ہے کہ امریکی اور ایرانی مؤقف میں نمایاں فرق دکھائی دے کیونکہ دونوں ممالک اب تک مذاکرات اور مجوزہ معاہدے کے مختلف پہلوؤں کو الگ انداز میں بیان کرتے رہے ہیں۔

حتمی رائے قائم کرنے کیلئے معاہدے کے اصل متن اور دونوں حکومتوں کی باضابطہ منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے۔