میں اور ٹرمپ ساتھی، کبھی متفق ہوتے ہیں کبھی اختلاف ہو جاتا ہے: نیتن یاہو

میں اور ٹرمپ ساتھی، کبھی متفق ہوتے ہیں کبھی اختلاف ہو جاتا ہے: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیل اور اس کے عوام کو تباہی کے خطرے سے بچایا تاہم ہماری جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی، لبنان میں ان اہم علاقوں پر کنٹرول حاصل کیا جہاں سے حزب اللہ اسرائیل کے لئے خطرہ بن رہی تھی۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی مسلح یا دہشت گرد تنظیم کو اپنی سرحدوں کے قریب قدم جمانے کی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے کہا میرے اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان بعض معاملات پر اختلافات ہوتے رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایران کے ساتھ معاہدہ صدر ٹرمپ نے کیا ہے، یہ ان کا فیصلہ تھا جبکہ ہمارے اپنے قومی مفادات بھی ہیں، ہم لبنان میں قائم بفر زون میں موجودگی برقرار رکھیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنی فوجی کارروائی کی آزادی کو برقرار رکھنے اور اسے جاری رکھنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔