لبنان پر اسرائیلی حملے مسلسل جاری، 24 گھنٹوں میں 32 افراد شہید

لبنان پر اسرائیلی حملے مسلسل جاری، 24 گھنٹوں میں 32 افراد شہید

حزب اللہ سے جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، جہاں 20 جون کے حملوں میں 32 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان میں حملے روکنے کا حکم دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے یہ فیصلہ امریکہ کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا، اس سے پہلے اسرائیل نے لبنان پر حملے اور ایران نے جواب میں آبنائے ہرمز بند کر دی تھی۔