دنیا
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان سے اظہار تشکر کے لیے ایرانی صدر کا کل بروز منگل ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آنے کا امکان ہے۔
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے متوقع دورۂ پاکستان کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں تیاریاں تیز کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ریڈ زون میں پاکستان اور ایران کے قومی پرچم آویزاں کر دیے گئے ہیں، جبکہ مختلف شاہراہوں اور سرکاری عمارتوں کی سجاوٹ کا کام جاری ہے۔
سی ڈی اے کا عملہ ریڈ زون کو خصوصی طور پر سجانے اور خوبصورت بنانے میں مصروف ہے، تاکہ معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا جا سکے۔
دوسری جانب سکیورٹی اداروں نے بھی دورے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں، اہم مقامات کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور ریڈ زون میں سکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے۔