آبنائے ہرمز میں پھنسے 11 ہزار ملاحوں، سیکڑوں جہازوں کے انخلا کیلئے آپریشن شروع

آبنائے ہرمز میں پھنسے 11 ہزار ملاحوں، سیکڑوں جہازوں کے انخلا کیلئے آپریشن شروع

انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے مطابق یہ کارروائی ایران، عمان، امریکا اور خطے کے دیگر ملکوں کے تعاون سے انجام دی جائے گی، ضروری سکیورٹی ضمانتیں حاصل کر لی ہیں اور محفوظ بحری نقل و حرکت کے لیے حالات کا مکمل جائزہ لے لیا ہے تاکہ ان آپریشنز کو ممکن بنایا جا سکے۔

آئی ایم او کی ترجمان نے بتایا کہ ادارے نے انخلا کے عمل کے آغاز کے لیے جہازوں سے رابطہ کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔