امارات کے دفائی وارننگ سسٹم میں فنی خرابی، شہریوں کو غلط الرٹس موصول

امارات کے دفائی وارننگ سسٹم میں فنی خرابی، شہریوں کو غلط الرٹس موصول

خبر ایجنسی کے مطابق اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی دفاعی وارننگ سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث شہریوں کو غلط الرٹس ارسال ہوئے۔

اماراتی حکام نے بتایا کہ فنی خرابی کو فوری طور پر دور کر دیا گیا ہے اور سسٹم معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غلط وارننگ پیغامات پر تشویش نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات اور ہدایات پر اعتماد کریں۔