لبنانی صدر نے معاہدے کو ملکی خود مختاری کی بحالی کی جانب پہلا قدم قرار دیدیا

لبنانی صدر نے معاہدے کو ملکی خود مختاری کی بحالی کی جانب پہلا قدم قرار دیدیا

لبنان کی صدارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر عون نے مذاکرات کی میزبانی پر امریکی انتظامیہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے ان برادر اور دوست ممالک کی حمایت کو بھی سراہا جنہوں نے لبنان کی آزادی، سلامتی اور خوشحالی کے لئے اپنے مکمل عزم کا اظہار کیا۔

لبنان کے عوام کی قربانیوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے جارحیت، تباہی اور بے دخلی جیسے کٹھن حالات کا صبر و استقامت سے سامنا کیا اور یہی قربانیاں اس معاہدے کی بنیاد ہیں۔

صدر عون نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لبنان میں نہ کسی قسم کا قبضہ ہوگا نہ بیرونی تسلط یا مداخلت بلکہ ملک کی آزادی، خودمختاری اور قومی وقار کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔