سہ فریقی معاہدہ خطے میں جاری تنازعات کو ختم کرنے میں مدد دیگا: امریکہ

سہ فریقی معاہدہ خطے میں جاری تنازعات کو ختم کرنے میں مدد دیگا: امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگٹ نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ لامحدود تنازع کے چکر کو ختم کرنے کی کوشش ہے، جس کے تحت لبنان کی حکومت کی خودمختاری کو بحال کیا جا رہا ہے جبکہ اسرائیل کی سلامتی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق امریکہ کا مسلسل عزم ہے کہ لبنان کی حکومت کی صلاحیت اور ادارہ جاتی طاقت کو مضبوط بنایا جائے، اس عمل کے تحت ابتدائی طور پر ایسے پائلٹ زونز قائم کئے جا رہے ہیں جہاں لبنان اپنی خودمختاری دوبارہ قائم کرنا شروع کرے گا۔