ایران نے قطر میں امریکا سے مجوزہ مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی

ایران نے قطر میں امریکا سے مجوزہ مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے سلسلے میں رواں ہفتے ورکنگ گروپس کے تکنیکی مذاکرات کا کوئی اجلاس طے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورکنگ گروپس کے تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور تمام ضروری شرائط پوری ہونے، تاریخ اور مقام پر باہمی اتفاق کے بعد ہی منعقد ہوگا، مذاکرات کے انعقاد کے لیے ثالث ممالک کے ذریعے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب خبر ایجنسی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی اور امریکی تکنیکی ٹیمیں مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے لیے آئندہ چند روز میں دوحہ میں ملاقات کریں گی۔

ذرائع کے مطابق کشیدگی کو کم رکھنے اور کسی بھی ممکنہ واقعے سے نمٹنے کے لیے خصوصی رابطہ ذرائع بھی قائم کیے گئے ہیں، جبکہ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے متعلق تکنیکی مذاکرات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔