دوحہ میں امریکی نمائندوں سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں: اسماعیل بقائی

دوحہ میں امریکی نمائندوں سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں: اسماعیل بقائی

انہوں نے بتایا کہ کل دوحہ میں قطری حکام کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی مختلف شقوں پر بات چیت ہوگی، جس میں قطر میں منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی سے متعلق شق بھی شامل ہوگی۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی ضرورت نہیں، جبکہ مفاہمتی یادداشت میں آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کی ذمہ داریاں مکمل طور پر واضح ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران متعلقہ فریقوں کو اس معاملے میں کسی بھی دوسرے فریق سے بہتر سمجھتا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے لبنان کے حوالے سے ایران کے مؤقف کو بھی واضح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر ایران کی پالیسی میں کوئی ابہام نہیں۔

اسماعیل بقائی نے یہ بھی کہا کہ امریکا نے تمام محاذوں پر جنگ رکوانے کے لیے واضح عزم کا اظہار کیا ہے۔