دنیا
خلاصہ
- نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکا نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی ناقابلِ قبول ہے اور اسے دفاعی اقدام قرار نہیں دیا جا سکتا۔
امریکی مندوب برائے اقوام متحدہ مائیک والٹز نے اجلاس کے دوران کہا ہم ایران سے کہتے ہیں کہ بین الاقوامی آبی راستوں کی بندش ناقابل قبول ہے اور اسے دفاعِ نفس نہیں سمجھا جا سکتا۔
یہ ہنگامی اجلاس بحرین کی درخواست پر بلایا گیا جس نے ایران پر بار بار جارحیت کے الزامات عائد کئے تھے، آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کے لئے ایک انتہائی اہم سمندری گزرگاہ ہے اور اس کی بندش کے خدشات نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔