لبنان کے اکثریتی مسیحی قصبے رمیش کے میئر نے نیتن یاہو کا دعویٰ مسترد کردیا

لبنان کے اکثریتی مسیحی قصبے رمیش کے میئر نے نیتن یاہو کا دعویٰ مسترد کردیا

لبنانی خبر رساں ادارے این این اے کے مطابق رمیش کے میئر حنا الامیل نے نیتن یاہو کے بیان کو مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا جنوبی لبنان کے کسی بھی قصبے یا گاؤں نے ایسی کوئی درخواست نہیں کی، اس نوعیت کی بات کا تصور بھی یکسر ناقابل قبول ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی لبنان کے یہ قصبے لبنان کا دھڑکتا ہوا دل ہیں جو حب الوطنی، اپنی سرزمین سے وابستگی اور لبنانی شناخت کی علامت ہیں۔