دنیا
خلاصہ
- بیروت: (دنیا نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے باعث 90 ہزار سے زائد مکان تباہ ہو چکے ہیں، مسلسل بمباری کے سبب 6 لاکھ سے زیادہ افراد اب تک گھروں کو واپس نہیں لوٹ سکے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے ایسی ویڈیوز بھی جاری کی جا رہی ہیں جن میں رہائشی گھروں کو دھماکوں سے تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، متعدد دیہات کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔
حکومتی سروے کے مطابق متاثرہ علاقوں کی تعمیرِ نو پر ایک ارب ڈالر سے زائد لاگت آئے گی، مقامی آبادی کے پاس اس کے لئے مالی وسائل موجود نہیں ہیں۔
واپس آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں، انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں۔