اسرائیل کا عرب لیگ کے نئے سیکرٹری جنرل کو رام اللہ کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار

اسرائیل کا عرب لیگ کے نئے سیکرٹری جنرل کو رام اللہ کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار

عرب لیگ کے سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ اسرائیلی قابض حکام نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے دورے کی درخواست مسترد کر دی، جہاں نبیل فہمی کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات طے تھی۔

نبیل فہمی نے کہا مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام اپنے شہروں اور قصبوں میں محصور زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جہاں انہیں مسلسل پھیلتی ہوئی اسرائیلی آبادکاری، آبادکاروں کے لیے مخصوص سڑکوں اور آبادکاروں کے تشدد کا سامنا ہے۔

فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کی کارروائیوں کو قابض ریاست کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی حاصل ہے جس کے باعث مقبوضہ علاقوں میں انسانی صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔