دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے سرکاری میڈیا کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمد و رفت صرف ایران کی جانب سے مقرر کردہ راستوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ایران آبنائے ہرمز کو کنٹرول نہیں کرتا۔
بیان کے مطابق مئی کے آغاز سے اب تک امریکی افواج نے اس اہم بین الاقوامی بحری تجارتی گزرگاہ سے 800 سے زائد تجارتی جہازوں اور 380 ملین بیرل خام تیل کی محفوظ اور کامیاب نقل و حمل میں معاونت فراہم کی ہے۔
آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لئے ایک نہایت اہم بین الاقوامی آبی راستہ ہے، اس میں بحری آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لئے امریکی افواج اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہیں گی۔