دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) مشیر ایرانی سپریم لیڈر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز درجنوں ایٹم بموں سے زیادہ اہم ہے، اس اہم آبی گزرگاہ کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہیں۔
ایک بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ دشمن اگر رہنماؤں کے قتل کے کلچر کو فروغ دے گا تو کسی ملک کی سلامتی کی ضمانت نہیں رہے گی، ٹرمپ اور نیتن یاہو نےاسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈلائن کو عبور کیا ہے، ٹرمپ اور نیتن یاہو کو ان کے اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مشیر ایرانی سپریم لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ اتنی مجرمانہ کارروائیوں کے بعد امریکہ کے ساتھ دوستی کی بات بے معنی ہے، ایرانی قوم کو اپنے حقوق اور وقار کا بھرپور دفاع کرنا چاہیے، ہرمز ایک سٹریٹجک ہتھیار ہے جو دشمن کو باز رکھنے میں کردار ادا کرتی ہے، یہ سٹریٹجک گزرگاہ درجنوں ایٹمی بموں سے زیادہ اہم ہے اورایران اس کا تحفظ کرے گا۔