روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز

روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی اور لبنانی وفود مذاکرات میں شرکت کے لیے امریکی سفارت خانے پہنچ گئے ہیں، ان مذاکرات کا بنیادی مقصد جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلا سے متعلق معاہدے پر پیش رفت کرنا ہے۔

لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات منگل اور بدھ کو روم میں جاری رہیں گے، جہاں امریکی ثالثی میں دونوں فریق فریم ورک معاہدے پر عملدرآمد کے طریقہ کار اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد امریکہ نے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں تاکہ سرحدی صورتحال میں بہتری لائی جا سکے اور فریقین کے درمیان طویل المدتی استحکام کی راہ ہموار ہو۔