ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اس خاتون کو بائیڈن انتظامیہ کے دور میں 2024 میں غلط طور پر حراست میں لیا گیا تھا، امریکا ایران کے اس خیرسگالی کے اقدام کو سراہتا ہے۔

انسانی حقوق کے وکیل جیرڈ جینسر نے رہا ہونے والی امریکی شہری کی شناخت ڈینا کراری کے نام سے کی، وہ دسمبر 2024 سے ایران سے باہر جانے سے روکی جا رہی تھیں۔

جینسر نے ایکس پر لکھا کہ ڈینا اب محفوظ ہیں اور امریکا واپس جا رہی ہیں، انہوں نے ان کی رہائی کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔