امریکا کے ایران کے جنوبی علاقوں پر نئے فضائی حملے، تہران کی سخت ردعمل کی دھمکی

امریکا کے ایران کے جنوبی علاقوں پر نئے فضائی حملے، تہران کی سخت ردعمل کی دھمکی

رپورٹس کے مطابق قشم، کیش اور ابو موسیٰ کے جزائر امریکی حملوں کی زد میں آئے ہیں، تاہم ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے اور مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بحری ناکہ بندی بھی کی ہے۔

دوسری جانب خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے ایرانی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی جرات کی تو ایران خطے کے انفرااسٹرکچر کو تباہ کر دے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ "خطے کے انفرااسٹرکچر کا ایک ایک ٹکڑا ایسے تباہ کریں گے جیسے کبھی اس کا کوئی وجود ہی نہ تھا، جبکہ عربوں کو اونٹوں اور سینڈل کے دور میں واپس لے جائیں گے۔"

امریکی حکام کی جانب سے ایرانی دعوؤں اور ان دھمکی آمیز بیانات پر تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔