خطے میں کشیدگی، مشرق وسطیٰ میں امریکی ایف-35 طیاروں کی فضائی نگرانی تیز

خطے میں کشیدگی، مشرق وسطیٰ میں امریکی ایف-35 طیاروں کی فضائی نگرانی تیز

امریکی ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے مسلسل فضائی گشت کر رہے ہیں، جبکہ دورانِ پرواز انہیں سی-135 ٹینکر طیارے کے ذریعے فضائی ایندھن بھی فراہم کیا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے فضائی آپریشن کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں ایف-35 لڑاکا طیاروں کو دورانِ پرواز ایندھن بھرنے کا عمل دکھایا گیا ہے۔

یہ سرگرمیاں خطے میں جاری سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں امریکی فوجی تیاریوں کا حصہ قرار دی جا رہی ہیں۔