دنیا
خلاصہ
- بیجنگ: (دنیا نیوز) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین پر انتخابی مداخلت کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران مفاہمتی یادداشت پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں، امریکا اور ایران مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالیں۔
لین جیان نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے، دونوں فریقین سے کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کو امریکی انتخابات میں مداخلت کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین پر انتخابی مداخلت کے الزامات بے بنیاد ہیں، امریکی صدر کے الزامات چین کو بدنام کرنے کی کوشش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو اپنے داخلی انتخابی معاملات میں چین کو موضوع بنانے سے گریز کرنا چاہئے۔