دنیا
خلاصہ
- تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اسرائیل واشنگٹن کی خارجہ پالیسی اور اندرونی سیاست پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی عوام کو غیر ملکی اثر و رسوخ سے خبردار کیا جا رہا ہے، لیکن اس اسرائیلی مہم کا کیا جو امریکی انتظامیہ کو ایک ایسی جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہے جسے جیتنا ممکن نہیں؟
ایرانی وزیر خارجہ نے ٹائم میگزین کی ایک رپورٹ کا حوالہ بھی دیا، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق سربراہ بریڈ پارسکیل ٹرمپ کے حامی میگا حلقوں کو ہدف بنانے والی ایک اسرائیلی اثر و رسوخ مہم چلا رہے ہیں۔
عراقچی نے مزید کہا کہ اس سے بھی زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ اسرائیل امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ استعمال کرکے امریکا میں اپنے ناقدین کو خاموش کرانے کی کوشش کر رہا ہے، یہ سب جلد بے نقاب ہو جائے گا۔