قطر کی ایران کے حملوں کی مذمت، علاقائی استحکام پر تشویش

قطر کی ایران کے حملوں کی مذمت، علاقائی استحکام پر تشویش

قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے حملے بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں اور خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق بڑھتی ہوئی کشیدگی سے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے جاری کوششیں متاثر ہوں گی، اس لیے تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور تنازع کے حل کے لیے سفارتی ذرائع اختیار کریں۔