صدر ٹرمپ کا پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم

صدر ٹرمپ کا پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم

روسی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اردن پر ایران کے میزائل حملوں سے 2 امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر خاموشی توڑتے ہوئے واقعے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ صورتحال دیکھ کر مجھے بے حد دکھ ہے، میں ایران کو کبھی نیو کلیئر ہتھیار حاصل کرنے نہیں دوں گا، اگر ایران ڈیل پر عمل نہیں کر رہا تو امریکا کو بھی فکر نہیں۔

اس سے قبل امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اردن میں فوجی اڈے پر ایرانی حملے کے دوران 2 امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی قربانی امریکا کے عزم کو مزید مضبوط کرے گی۔

خیال رہے کہ ایران کی جانب سے اردن میں بیلسٹک میزائل حملوں میں امریکی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جس کی تصدیق سینٹ کام نے بھی کی ہے۔