دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی حکام نے شمالی عراق کے کرد علاقے سے ملحق دو اہم سرحدی گزر گاہوں کو آمد رفت کیلئے مکمل بند کر دیا۔
کرد زبان کے سیٹلائٹ چینل آرین ٹی وی کے مطابق ایران کی سرحدی فورس نے شمالی عراق کے نیم خود مختار کرد علاقے سے ملحق مریوان اور ہاورامان کی سرحدی گزرگاہیں بند کر دی ہیں۔
ایرانی سرحدی حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرحدی علاقوں سے دور رہیں اور وہاں جانے سے گریز کریں، یہ سرحدی گزرگاہیں ایران کے صوبہ کردستان کو عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے سے ملاتی ہیں۔
حکام نے خاص طور پر دہرہ کی، دزلی اور دیگر سرحدی علاقوں میں عوام سے کہا ہے کہ وہ آئندہ اطلاع تک ان مقامات کے قریب کسی بھی قسم کی سرگرمی یا نقل و حرکت سے اجتناب کریں۔