ایران کا امریکی MQ-9 ریپر ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کا امریکی MQ-9 ریپر ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق کارروائی کے دوران امریکی ڈرون کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہ تباہ ہو کر گر گیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کارروائی میں ایران کے جدید فضائی دفاعی نظام کا استعمال کیا گیا، تاہم اس کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق MQ-9 ریپر ڈرون نگرانی، انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے اور بعض اوقات حملہ آور کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تاہم امریکی حکام نے تاحال ایران کے اس دعوے کی نہ تصدیق کی ہے اور نہ ہی اس پر کوئی باضابطہ ردعمل دیا ہے، جبکہ آزاد ذرائع سے بھی فوری طور پر اس واقعے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔