دنیا
خلاصہ
- لندن: (دنیا نیوز) برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ مسلح افواج ہر وقت برطانیہ کے دفاع کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی بمبار طیاروں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کے استعمال پر دی گئی تنبیہ کے بعد برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا افواج برطانیہ کو ہر قسم کے حملے سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں چاہے خطرہ ملک کے اندر سے ہو یا بیرون ملک سے۔
برطانوی ترجمان نے کہا کہ برطانیہ اپنی دفاعی صلاحیت کے ساتھ 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن اپنے دفاع کے لئے مکمل طور پر تیار ہے، برطانیہ فضائی اور میزائل دفاع کے لیے ایک جامع اور کثیر سطحی دفاعی نظام پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت رائل نیوی، برٹش آرمی اور رائل ایئر فورس جدید دفاعی صلاحیتوں سے لیس ہو کر ملک کے تحفظ کو یقینی بناتی ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ برطانیہ نیٹو اتحادیوں کے ساتھ قریبی تعاون بھی جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ممکنہ خطرے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔