اسرائیل کا مغربی کنارے میں بڑے فوجی آپریشن کا اعلان، نئی بستیاں قائم کرنے کا فیصلہ

اسرائیل کا مغربی کنارے میں بڑے فوجی آپریشن کا اعلان، نئی بستیاں قائم کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے فوج کو مغربی کنارے میں کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ علاقے میں فوجی نفری بڑھانے اور نئی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام نے اسلحہ ضبط کرنے، ورک پرمٹ منسوخ کرنے اور سکیورٹی کے نام پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے مغربی کنارے میں غیرقانونی فارم آؤٹ پوسٹس کو قانونی حیثیت دینے کے ساتھ نئی اسرائیلی بستیاں قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس سے علاقے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔