ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، کارروائیاں ہتھیار ڈالنے تک جاری رکھنے کا اعلان

ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، کارروائیاں ہتھیار ڈالنے تک جاری رکھنے کا اعلان

ایرانی میڈیا کے مطابق محمد باقر ذوالقدر نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں دھویں کے بادل اس بات کی علامت ہیں کہ کسی امریکی فوجی، سکیورٹی یا مالی مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج کی مسلسل کارروائیاں بیدار ایرانی قوم کے غصے کا اظہار ہیں اور یہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک دشمن مکمل طور پر ہتھیار نہیں ڈالتا اور مناب و لیمرد میں بچوں کی ہلاکتوں کا بدلہ نہیں لیا جاتا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی فوج گزشتہ 13 روز سے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی کارروائیاں کر رہی ہے، جن میں شہری تنصیبات، مواصلاتی ڈھانچے، پلوں اور پانی کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں 55 افراد ہلاک جبکہ 645 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے جوابی کارروائیوں میں ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔