دنیا
خلاصہ
- غزہ: (دنیا نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے صحافیوں کو بھی نہ بخشا، نہتے رپورٹرز پر آنسو گیس کی شیلنگ کر دی۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے صرہ پر اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران متعدد فلسطینی اور صحافی آنسو گیس سے متاثر ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق مسلح اسرائیلی آبادکاروں نے قصبے میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم مقامی فلسطینیوں نے مزاحمت کرتے ہوئے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔
اس کے بعد اسرائیلی فورسز نے قصبے پر چھاپہ مارا اور بڑی تعداد میں آنسو گیس کے گولے فائر کیے، جس کے باعث کئی فلسطینیوں اور موقع پر موجود صحافیوں کو سانس لینے میں دشواری اور دیگر طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔