آپریشن نصر دوم: ایران کا 11 امریکی طیارے تباہ اور 200 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

آپریشن نصر دوم: ایران کا 11 امریکی طیارے تباہ اور 200 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی دفاعی نظام اس قدر کمزور ہو چکا تھا کہ ایرانی ڈرونز اور میزائل بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے اہداف تک پہنچتے رہے۔

ان کے مطابق ایران نے امریکی اہداف پر حملوں کے دوران آٹھ فوجی تعیناتی مراکز کو نشانہ بنایا، جبکہ ایک مقام پر 20 پناہ گاہیں بھی تباہ کی گئیں۔

بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل دوبارہ جنگ میں شامل ہوا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے برطانیہ کو بھی متنبہ کیا کہ حالیہ دنوں میں ایک بمبار طیارہ برطانوی فضائی اڈے سے روانہ ہوا تھا، اور اگر برطانیہ نے امریکہ کے ساتھ تعاون جاری رکھا تو وہ بھی ایران کا جائز ہدف ہوگا۔

آئی آر جی سی کے ترجمان نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں کو تباہ شدہ فوجی مراکز کا دورہ کرائے تاکہ حملوں میں ہونے والے نقصانات اور ہلاکتوں کی حقیقی تعداد کا اندازہ لگایا جا سکے۔