یوکرین نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جہاز کو نشانہ بنایا: عباس عراقچی

یوکرین نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جہاز کو نشانہ بنایا: عباس عراقچی

عباس عراقچی نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایران کے تجارتی جہاز پر مبینہ یوکرینی حملے کو اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ یوکرین نے یہ حملہ اسرائیل کے کہنے پر کیا تاکہ یورپی ممالک کو بھی جاری جنگ میں گھسیٹا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کالاس اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، جس میں ایران کا مؤقف واضح کیا گیا۔

عباس عراقچی کے مطابق انہوں نے دونوں رہنماؤں کو آگاہ کیا کہ کیف کی جانب سے کی گئی اس مبینہ کارروائی کا ایران مناسب جواب دے گا۔