دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) اہم عالمی آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں موجود بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد آئل ٹینکر ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے پھٹنے والا آئل ٹینکر ایران کے مقررہ روٹ سے ہٹ کر آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔