نیتن یاہو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ سے بچنے کیلئے امریکا کو استعمال کر رہے ہیں، ایران

نیتن یاہو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ سے بچنے کیلئے امریکا کو استعمال کر رہے ہیں، ایران

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کاظم غریب آبادی نے کہا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کھلے عام دعویٰ کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے ان کے خلاف کارروائی کرنے والی عدالت کے خلاف اقدامات کا وعدہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکا آئی سی سی کو بدعنوان قرار دے رہے ہیں کیونکہ عدالت نے ایک مطلوب شخص کے خلاف کارروائی کی جرات کی ہے۔