دنیا
خلاصہ
- نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ٹرک نے کہا ہے کہ اسرائیل کو جنوبی لبنان کے بڑے علاقوں پر اپنا قبضہ ختم کرنا چاہیے اور گھروں کی مسماری کو روکنا چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وولکر ٹرک نے لبنان کا دورہ مکمل کیا جس میں انہوں نے سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لوگوں سے ملاقات کی۔
وولکر ٹرک نے کہا کہ لبنان میں کچھ اسرائیلی اقدامات جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہروں اور دیہاتوں کی وسیع پیمانے پر تباہی اور درجنوں طبی کارکنوں اور صحافیوں کی ہلاکت پر انسانی حقوق کے دیگر گروپوں کی جانب سے تنقیدوں میں شدت آگئی ہے۔